پاکستانی خبریں

بے نام جائیدادوں کے بارے میں حکومت کا اٹل فیصلہ آ گیا

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ بے نامی پراپرٹیز ضبط کی جائیں گی ، سابق دورحکومت میں ملکی خزانے کوبے دردی سے لوٹا گیا ، ملک کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتا رہا ۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے احتساب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاہے کہ ایک مافیاہے جس نے بے نامی پیسہ رکھا ہوا ہے ، مشکل حالات کی بڑ ی وجہ ملک کے پیسے کا لوٹا جاناہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صاحب نے 16پراپرٹیز پلی بارگین میں نیب کودی ہیں ، زلزلے کی امدادی رقم سے جائیدادیں خریدی گئیں۔

علی زیدی نے کہا کہ بے نامی جائیداد کوضبط کیا جائے گا،آصف زرداری ،نوازشریف اورشہبازشریف نے ملکرملک کولوٹا۔

Related Articles

Back to top button