مریم نواز نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ احتجاجی ریلیوں میں نواز شریف کیلئے انصاف، قانون کی حکمرانی مانگوں گی۔ آزادی اظہاررائے، منتخب لوگوں کو سزائیں دینے کیلئے سسٹم کے غلط استعمال روکنے کا مطالبہ کروں گی۔ قوم کا مینڈیٹ چرانے، سلیکٹڈ کو لگائے جانے کے خلاف آواز اٹھاؤں گی۔
Insha’Allah I shall be leading protest rallies across Pak that will not only ask for justice for Nawaz Sharif but demand rule of law, freedom of expression,end to manipulation of the entire system to punish public representatives, stealing people’s mandate, imposition of SELECTED
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2019
انہوں نے کہا کہ جو آزاد، جمہوری اور انصاف پر مبنی پاکستان میں رہنا چاہتا ہو وہ میرا ساتھ دے۔ یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو، جج واپس بھیج دیا گیا مگر نواز شریف بے گناہ ہونے کے باوجود آج بھی قید ہے۔ واہ رے انصاف۔۔۔ شیر آئے گا اور ضرور آئے گا انشاءاللہ، لوگوں انصاف کیلئے آواز اٹھاؤ۔