صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا، بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس موبائل پہنچ چکی ہے جو معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 7سالہ علیشاہ اور 10 سالہ مقدس شامل ہیں، انتظامیہ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔