X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی، شریف خاندان کی جائیدادیں جلد ضبط کی جائینگی : شہزاد اکبر

احتساب عدالت کے بارے میں وزیراعظم کے معاو ن خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے خلاف جلد ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور واپس لی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

وہ سمندری امور کے وزیر سیدعلی حیدر زیدی کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی تیس بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی ہوچکی ہے اور وہ ساٹھ دنوں میں اپنی جائیداد کے حوالے سے قانونی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے توملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بے نامی کمپنیوں میں شوگرملز، سیمنٹ فیکٹری، تعمیرات، ٹریڈنگ گاڑیوں کی تیاری، گیس کمپنیاں اور مشاورتی فرمیں شامل ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ کراچی کے متمول علاقوں میں کئی بے نامی پلاٹس کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت جلد شریف خاندان کے بیٹوں اور دامادوں کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کرے گی جو عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سمندری امور کے وزیر سیدعلی زیدی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت کی بیرون ملک منتقلی سے قومی خزانے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.