X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت نیب کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، ضمنی ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، اور ہجویری ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر نیب کے پروسیکیوٹر افضل قریشی نے بتایا کہ تفتیشی افسر کا ایم ایس سی کا پیپر ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہو سکیں گے۔
جس پر عدالت نے کیس کی سماعت تئیس جولائی تک ملتوی کردی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.