X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیر اعظم عمران خان ماحول سے پیار کرتے ہیں، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگا رہی ہے وزیر اعظم عمران خان ماحول سے پیار کرتے ہیں جنگلات کا بچاو بہت ضروری ہے۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کلین اینڈ گرین پاکستان اور نوجوانوں کا کردار کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم جتنے زیادہ درخت لگائیں گے ماحول اتنا ہی اچھا ہو گا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ہمیں سرسبز و شاداب پاکستان کے لیے حکومت کے کلین اینڈ گرین پروگرام میں بھرپور حصہ لینا چاہیے اور اپنے اپنے حصہ کا پودا لگانا چاہیے پاکستان ہمارا ملک ہے، خوشحال پاکستان ہی ہماری آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.