پروفیسر جناب احسن اقبال کا حلقہ یوسی مہر شریف نارووال میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب۔ جناب احسن اقبال نے کہا کہ عوام کا جو جذبہ وہ آج دیکھ رہے ہیں وہ 25 جولائی کے نتیجے کا عکاس ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کے عوام کے اس لیے بھی شکر گزار ہیں کہ جب حال ہی میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو نارووال کے ہر گھر سے انکے لیے دعائیں ہوئیں اور ہر ماں نے جھولی پھیلا کر انکی زندگی کی دعائیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ آج الحمدوللہ عوام کی دعاوں سے وہ روبرو صحت ہیں۔
جناب احسن اقبال نے کہا کہ انہیں نارووال کے عوام پر فخر ہے کیونکہ جب سے انہوں نے نارووال سے سیاست شروع کی نارووال کے عوام نے ہمیشہ انہیں اپنی محبت میں تولا۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل مشرف کا سورج سوا نیزے پر تھا تب بھی نارووال کے عوام نے بھرپور ساتھ دیا اور الیکشن میں جتایا۔
ختم نبوت کی حفاظت کی کنجی کسی جماعت کے پاس نہیں ہے نہ ہی اسکی حفاظت کسی سیاسی جماعت کا ورثہ ہے یہ ہر اس مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جو لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا۔ پروفیسر جناب احسن اقبال
جناب احسن اقبال نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم کا پیغام ملک میں امن اتفاق اور بھائی چارے سے رہنے کا ہے اور یہی پیغام مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ 25 جولائی کو پوری قوم مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔