لاہور : ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل پر سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی زیرصدارت 2 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت میں دو رکنی بینچ نے ابتدائی حکم میں شاہدخاقان عبایس کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں عام انتخابات لڑنے کی اجازت دےدی۔
گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کیخلاف خواجہ طارق رحیم کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی۔
شاہد خاقان عباسی نے اپیل میں ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
یاد رہے کہ جج جسٹس عبادالرحمان لودھی نے پی ٹی آئی کے کارکن مسعود احمد عباسی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت آبائی حلقہ این اے 57 مری سے تاحیات نااہل قرار دے دیا ہوا تھا۔