جناب احسن اقبال نےکہا کہ یہ انکا خواب ہےکہ وہ نارووال کو تعلیم کا مرکز بنا دیں۔
جناب احسن اقبال نےکہا کہ یہ انکا خواب ہےکہ وہ نارووال کو تعلیم کا مرکز بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہےکہ یونیورسٹی آف نارووال کےقیام سےنارووال کےبچوں کو علم کا پلیٹ فارم ملا اور یہ کہ نوجوانوں میں اکثریت ان طالبات کی ہے جو بصورت دیگر ہاسٹل کےاخراجات برداشت نہ کر سکتیں۔
جناب احسن اقبال نے کہا کہ پانچ سال میں قطرہ قطرہ تنکہ تنکہ کر کے انہوں نے نارووال کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں اب وہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیک آف کے سفر کو کامیابی سے آگے لے کر جانا ہے۔
جناب احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال میں نہ صرف کراچی اسلام آباد کے طلبا آئیں گے بلکہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے آئیں گے۔
پروفیسر احسن اقبال نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی کی مثال دی اور کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کی گردنیں کٹوا دیں لیکن یزید کی بیعت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک بڑی امانت ہے جسکا صحیح استعمال ہماری ذمہ داری ہے۔
پاکستان میں 2013 میں ہر روز ایک خودکش بمبار دھماکہ ہوتا تھا جس سے 40 سے 50 لاشیں گر جایا کرتی تھیں۔ آج الحمدوللہ پاکستان میں امن کے سائے ہیں۔ جہاں کوئی 10 ڈالر نہیں لگاتا تھا آج وہاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری چائنہ لگا رہا ہے۔ پروفیسر جناب احسن اقبال
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 4 سالوں میں 10,000 میگا واٹ بجلی پیدا کی جبکہ پاکستان کے 66 سالوں میں صرف 18,000 میگاواٹ بجلی کی گئی۔