X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کا کہنا ہے کہ بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے کے لیے یہاں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام نے آج بنوں کے جلسے میں شرکت کیلئے 40 ڈگری درجہ حرارت کو بھی شکست دی۔ اس جوش و ولولے پر میں اپنے بنوں کے ٹائیگرز کا شکر گزار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان وہ مقناطیس ہے جو جہاں طاقت ہوتی ہے اس سے جڑ جاتا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں میں کیونکہ ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا مولانا ہو ہی نہیں سکتا۔

اکرم خان درانی کے بارے میں تو سب جانتے ہیں کہ وہ 2013 سے پہلے کیا تھا لیکن آج کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اکرم خان آپ کے پاس آئے تو ان سے  یہ ضرور پوچھنا کہ آپ جب حکومت میں تھے تو قرضہ 14 ہزار ارب روپے سے 27 ہزار ارب روپے ہو گیا تو کدھر گیا یہ قرض اور اس قرض کو قوم کیسے اتارے گی۔

عمران خان  نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت نے پانی سے بجلی پیدا کرنے والے 4 پراجیکٹ بنائے اور 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 300 چھوٹے پاور اسٹیشن چشمہ کے اوپر بنائے اور جس جگہ کبھی بجلی نہ تھی ہم نے وہاں بھی بجلی پہنچائی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے 700 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کے ایم او یو پر بھی دستخط کیے مگر مجھے کیوں نکالا حکومت نے ہمارے منصوبے بننے نہیں دیے، ہمارے منصوبوں میں ڈر کی وجہ سے رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

یاد رہے کہ عمران خان چیئر مین تحریکِ انصاف بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی سے ہو گا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.