لاہور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے125 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ مریم نواز نے لاہور حلقہ این اے125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے مریم نواز کے وکیل نے درخواست آر اوکوجمع کرادی ہے۔درخواست میں مریم نوازکی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 125 سے الیکشن نہیں لڑناچاہتی لہذا بیلٹ پیپرپرمیرا نشان اور نام شائع نہ کیاجائے۔