بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں اِس عوام کےٹھاٹے مارتے ہوئے سمندر کا جس نے میرا استقبال بلکل اس طرح کیا جیسے انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ایک منشور کے ساتھ الیکشن کے میدان میں اتری ہے۔ ایسا منشور جو عوام دوست ہے۔
ہم نے مل کر بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان بچانا ہے۔
پاکستان اسٹیل ملز ایک عوامی ادارہ ہے۔ ہم اسکو نہیں بیچنے دیں گے اور حکومت میں آ کر اسکی بہتری کے لیے انتھک مہنت کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو کم از کم آمدن نہیں بلکہ اس آمدن پر یقین رکھتی ہے جس میں آپکی تمام تر بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں۔