X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

معیشت کی بحالی نئے سال کا سب سے بڑا چیلنج ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے معیشت کی بحالی نئے سال کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہل وطن کے لیے جاری کیے گئے نئے سال کی مبارک باد کے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سال ہمارے لیے نئی امنگوں، جذبوں اور ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2022ء میں ہم نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی موسمیاتی تبدیلی کی تباہی دیکھی، اس تباہی نے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیے سب ذاتی اختلافات بھلا کر اپنے ملک کے لیے 2023ء میں زیادہ محنت کریں۔

https://twitter.com/betterpakistan/status/1609264195551531008?ref_src=twsrc%5Etfw

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.