X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسٹریٹ کرائم کا شکار معمر خاتون وزیراعلیٰ سندھ کے آگے روپڑی

کراچی کے دورے پر نکلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے روک لیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ آپ میرے وزیرِ اعلیٰ ہیں، میری بات سنیں، مجھے بدھ کے روز یہاں لوٹ لیا گیا، میری کوئی نہیں سن رہا۔

خاتون نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے کہا کہ میری کوئی شکایت درج نہیں کر رہا، میں اکیلی کمانے والی ہوں۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو خاتون کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ موجود مرتضیٰ وہاب نے ایس پی گلشنِ اقبال کو خاتون کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.