پاکستانی خبریں

حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے یوم ولادت کی مناسبت سے خانہ فرھنگ لاہور میں کیلی گرافی کی نمائش

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے خواتین آرٹسٹوں کے فن پاروں پر مشتمل نیشنل کیلی گرافی کی نمائش منعقد کی گئی جس میں 50 سے زائدخواتین نے اپنے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے۔

نمائش کا افتتاح اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحدفر نے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس، پاکستان کے نامور کیلی گرافر طاہر بن قلندر، آرٹسٹ اشرف ہیرا، حرا فاروق، مدثر علی زیب اور شوکت منہاس سمیت بڑی تعداد میں خطاط اور آرٹسٹس نے شرکت کی۔

تقریب میں خانہ فرہنگ سے کیلی گرافی کا کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ایرانی قونصل جنرل ایران مہران موحدفر اور جعفر روناس نے نمائش میں لگے فن پاروں کی تعریف کی اور طلبہ کے کام کو سراہا اور کہا کہ آرٹ دو برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button