X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں ترقی کی ضرورت ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے کی نہیں ترقی کی ضرورت ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے، سستا قرض اسکیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوئے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی ، انہوں نے کیا کبھی طلبا کو کوئی اسکیم دی؟

عمران خان کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کی مدد لی، عمران خان کا بیانیہ تو بےبنیاد الزامات پر مبنی ہے، عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے نہیں ترقی کی ضرورت ہے، عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر فرار ہوگیا، عمران خان نےلوگوں کویوتھ کےنام پر بیوقوف بنایا، ذہنی مریضوں کی سیاست شروع کردی گئی ہے، عمران خان خود تو ذہنی مریض تھے قوم کو بھی بنارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو خراب کردیا،سائفر کے بیانیےکی تدفین زمان پارک میں ہوچکی ہے، آپ نے بیرون ممالک میں انٹرویو دیےکہ کوئی سازش نہیں ہوئی، ایبسلوٹلی ناٹ کے اسٹیکر کیوں لگوائےتھے؟

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج کہتا ہے امریکا نے نہیں جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ نے سازش کی، آج قوم کو اردو میں بتاؤ کہ امریکا سے معافی مانگ لی، وہ حکومت میں تھا تو کہنا تھا کہ قمر باجوہ نےمیری حکومت کی سپورٹ کی، آپ اپنی حکومت جانے کے بعد بھی قمر باجوہ سے بات کررہے تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.