X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عدم پیشی پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔

انسداددہشتگردی عدالت نےبھی عمران خان کو ڈیڑھ بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی لیکن وہ مقررہ وقت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت خارج کردی۔

عدالت کا کہنا ہےکہ ایک بلٹ انجری پر کسی ملزم کو اتنی رعایت نہیں دی جاسکتی ہے، اگر اتنی رعایت دی گئی تو یہ تمام ملزمان کے لیے ہوگی اور عدالت ایسی کوئی نظیر قائم کرنا نہیں چاہتی۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عمران خان عبوری ضمانت پر تھے اور عدالت نے آج تک حاضری کے لیے عمران خان کو مہلت دے رکھی تھی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.