X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

تحریک انصاف نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا ہوا ہے: طارق فضل چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے، الیکشن کمیشن آپ کے حق میں فیصلہ کرے تو بہت اچھا ہے۔

رہنما ن لیگ نے الیکشن کمیشن آپ کے خلاف فیصلہ کرے تو گالم گلوچ کرتے ہیں، آپ دباؤ کے ذریعے اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے کے لیے انہیں ڈرا دھمکا نہیں سکتے، آپ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر اثر انداز ہوں، یہ نہیں ہونے دیں گے۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیاسی بونے پاکستان میں سیاسی بحران لائے ہوئے ہیں، آپ نے پارلیمنٹ کو گالیاں اور لعنت دی، الیکشن کمیشن کا کیا قصور؟

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.