X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کے پیغام کے ساتھ ترکیہ جارہاہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دو ریاستوں میں رہنے والی ایک قوم کے جذبے کے تحت ہم ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک خواہ کتنا ہی وسائل رکھتا ہو، اس شدت کی تباہی سے نمٹ نہیں سکتا۔ یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور دکھی انسانیت کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے طور پر قدرتی آفات کسی ایک حکومت کی ہینڈل کرنے کی صلاحیت سے باہر ہیں۔ کوئی بھی ملک خواہ کتنا ہی وسائل رکھتا ہو، اس شدت کی تباہی سے نمٹ نہیں سکتا۔ یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور دکھی انسانیت کی مدد کرے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.