X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

خیبرپختونخوا میں عملی طور پر جے یو آئی (ف) کی حکومت ہے: شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عملی طور پر جے یو آئی (ف) کی حکومت ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور گورنر الیکشن سے متعلق ٹال مٹول کر رہے ہیں، ہم انصاف مانگنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ آئین سے غداری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، نگراں حکومت اور گورنر جو کچھ کر رہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو اکرم درانی چلا رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کٹھ پتلی ہیں، ہٹ دھرمی سے قانون اور آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور عوام کی کوئی فکر نہیں، اقتدار کو طول دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے نیب کو دانتوں کے بغیر کردیا، یہ نیب قانون کو غیر مؤثر کرنے کے لیے ہی آئے ہیں، ہم واپس آتے ہی نیب قانون کو تبدیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیکل وجوہات کی بنا پر عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.