X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غداری کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

ایف آئی اے نے شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کے بعد گرفتاری کے لیے اقدامات کرے گا۔ سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔

واضح 22 ستمبر 2022 کو سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ اس وقت کے پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور جھگڑا سے الگ الگ گفتگو کررہے تھے۔

مبینہ آڈیو کال میں شوکت ترین نے دونوں رہنماؤں کو آئی ایم ایف معاہدے کے تناظر میں وفاقی حکومت کو جواب دینے کے بارے میں مشورے دیئے تھے۔

مبینہ ٹیلفونک گفتگو میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے، حکومت پردباؤ ڈالنے کیلئے آئی ایم ایف سے کہا جائے کہ آپ سے کمٹمنٹ سیلاب سے پہلے کی تھی، اب ہم سیلاب متاثرین پر پیسے خرچ کررہے ہیں، اس لئے ہماری لئے مشکلات ہوسکتی ہے۔

مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے صوبائی وزیرخزانہ کو زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اب آئی ایم ایف کو لکھنا ہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے، بس یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.