پاکستانی خبریں

جیل بھرو تحریک کا کہنے والے بنکر میں چھپے بیٹھے ہیں: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا کہنے والے بنکر میں چھپے بیٹھے ہیں۔

راوالپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرکے چیئرمین تحریک انصاف بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، جیل میں پی ٹی اۤئی کےعام کارکنوں کو نہیں بلکہ افراتفری پھیلانےوالوں کو رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جب بھی کسی کو بلیک میل کرنا ہو تو اس کی آڈیو ٹیپ نکل آتی ہے: عمران خان

ضمنی الیکشن میں تاخیر پر مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنماء نےکہا کہ ہم الیکشن سےبھاگ نہیں رہے شفاف انتخابات نگراں حکومت میں ہونےچاہئیں، اگر ایسا نہ ہوا تو عمران خان دھاندلی کا شور مچائیں گے۔

صدر مملکت پر تنقید کرتےہوئےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے مالیاتی اۤرڈیننس پر دستخط اس لئےنہیں کیے تاکہ اۤئی ایم ایف معاہدہ تاخیر کا شکار ہو اور ملک کو معاشی نقصان پہنچے۔

Related Articles

Back to top button