X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے رجوع کیا تھا۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد اب لیگل ٹیم عمران خان سے لاہور ہائیکورٹ پیشی پر دوبارہ مشاورت کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی کسی عدالت میں پیشی سے منع نہیں کیا۔سیکیورٹی معاملات اور ڈاکٹر کی ہدایات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہےکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکےکیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج طلب کیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کو آج طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں آ کر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہوگی، عدالت نے پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا عندیہ دیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.