X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

طورخم سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتجیے میں ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوگیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق ایک ایف سی اہلکار کے زخمی ہونے کے علاوہ کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ زخمی ایف سی اہل کار کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا، جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے اور پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

گزشتہ شام ایک افغان شہری نے مریض کےہمراہ سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، ایف سی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس کردیا، جس پر افغان حکام مشتعل ہوگئے اور افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.