X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں: رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی آئین کی حد میں رہیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں، الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں۔ آئین کی حد میں رہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ صدر علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.