X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عدالت نے عمران خان کو 5 بجے پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سابق وزیراعظم کو پیش ہونے کا آخری موقع دے رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لئے عمران خان کو آج 2 بجے طلب کیا تھا۔

2 بجے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفار کیا کہ 2 بجے کا وقت رکھا تھا، درخواست گزار کہاں ہیں، جس پر عمران خان کے وکلاء نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں، 5 منٹ تک پیش ہوجائیں گے، ان کی سکیورٹی کے مسائل ہیں۔

جس پر عدالت نے کہا کہ سکیورٹی دینا پولیس کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔

دوسری جانب عمران خان کچھ دیر میں لاہور ہائیکورٹ روانہ ہوں گے، انہیں عدالت لے جانے کے لئے گاڑیاں تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت میں وہیل چیئر پر پیش ہونے کے لئے راستہ بنا دیا گیا ہے۔

عمران خان وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوں گے، ان کی گاڑی چیمبر تک آئے گی، جیمرز، ریسکیو گاڑیاں اور ڈاکٹروں کی ٹیم ہمراہ ہو گی۔

عمران خان کی سکیورٹی کے لئے ایلیٹ فورس کی گاڑی زمان پارک پہنچ گئی، جیمر گاڑی کو زمان پارک گیٹ نمبر 2 پہنچا دیا گیا۔

کارکنان کی بڑی تعداد جی پی او چوک پہنچ گئی، کارکنان بھی ریلی کی صورت میں گاڑی کے ساتھ عدالت جائیں گے۔

پارٹی پرچم اٹھائے کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور دیگر زمان پارک سے عدالت کے لئے روانہ ہوگئے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.