X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کے خلاف سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

شیخ رشید نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، شیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی۔

عدالت نے شیخ رشیدکی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔

واضح رہےکہ شیخ رشید پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی، عدالت کی جانب سے حاضری یقینی بنانےکا حکم دیا گیا تھا، گزشتہ سماعت پر پولیس نے مقدمےکا چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.