X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حج 2023: پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن اور کرایوں کا اعلان کردیا

قومی ایئرلائن نے رواں برس حج کے لئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا ہے۔

جس کے مطابق قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی.

پرائیوٹ حج کے تحت ساؤتھ ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر اور حیدرآباد) سے جانے والے عازمین کے لیے فی مسافر کرایہ 870 ڈالر سے لے کر 1180 ڈالر تک ہوگا۔

نارتھ ریجن (لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہروں) کے لیے 910 ڈالر سے 1220 ڈالر کرائے مقرر کئے گئے ہیں۔

ممکنہ طور پر سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی، جو 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے متوقع ہے۔

پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کے لئے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 استعمال کرے گی۔

رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ارض مقدس جائیں گے۔ رواں برس مکمل سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.