X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

رانا ثنااللہ نے ہماری قربانی کوضائع کرنے کی ناکام کوشش کی: فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ہماری قربانی کوضائع کرنےکی ناکام کوشش کی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری گرفتاری سے پہلے فیس بک ہیک کیاگیا، گرفتاری سے پہلے میرے ٹاک شوز، نیوزکانفرنس گواہ ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ میں نے کہا تھا مجھے جیل سےچھڑوانے کیلئےکوئی کوشش نہیں کرنی، راناثنا اللہ نے دونمبری کی۔ ہماری جیل بھرو تحریک کو ناکام کرنے کی حکومت نے کوشش کی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  کہا تھا جیل بھروتحریک ک اسب سے پہلا قیدی خودہوں گا۔ شاہ محمود، اسدعمرسمیت تمام قیدیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کمیٹی چوک میں گرفتاری دی توسازش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سازش میں رانا ثنااللہ شریک تھے، گرفتاری سےقبل فیملی کومنع کیاتھاکسی پلیٹ فارم پردرخواست نہیں کرنی۔ راناثنااللہ سی پی اوراولپنڈی سےمسلسل رابطےمیں تھے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.