پاکستانی خبریں

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی

عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچ گئی، اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیےلاہور پہنچ گئیں۔ اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پرعمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچی ہے، عمران خان کو عدالت کے حکم پر گرفتار کیا…

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان اگر عدالت نہیں آتے ہیں تو گرفتار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کررہے ہیں۔ہم عدالتی نوٹس لے کر پہنچے ہیں ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔نااہل حکومت کو خبردار کرتا ہوں وہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں۔حکومت ہوش سے کام لیں۔

حماد اظہر نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی اپیل کردی۔ عمران خان کی ممکنہ گررفتاری کی خبر کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان زمان پارک پہنچنا شروع ہو گئے۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Related Articles

Back to top button