X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کسی کے آگے نہ جھکا اور نہ کارکنوں کو جھکنے دوں گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کے سوا نہ کسی انسان یا ادارے کے سامنے جھکا ہوں نہ اپنے کارکنوں کو جھکنے دوں گا۔

زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں ، نہ آپ کو جھکنے دوں گا، آج میں ایک ہجوم کو قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، آج پاکستان کابدترین وقت ہے،معیشت ڈوب چکی ہے۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ میرا توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سنا جائے، میں سابق وزیراعظم ہوں اور مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، میرے وکیل چیف جسٹس کو خط لکھیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھا شخص طے کر رہا ہے کہ آرمی چیف کون بنےگا، یہ چور جو اوپر بیٹھے ہیں ان پر کیسز عمران خان نے نہیں بنائے، اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹے ن لیگ کے دور میں بھاگے تھے، مریم نواز کے بھائی نے ٹی وی پر تسلیم کیا الحمدللہ یہ فلیٹ ہمارے ہیں، آج مریم نواز ملکہ ایلزبتھ کی طرح ملک میں گھوم رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ ہے، پاکستان آج بدترین حالات سے گزرہا ہے، غریب تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی میں ڈوب گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کے اسکور کی طرح جیل کے حالات دیکھ رہاتھا، کارکن جب جیل میں تھے تو پل پل کی خبر مل رہی تھی، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے کیس میں سزا ہونے والی تھی، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اس شخص کو بچا کر وزیراعظم بنایا، شہبازشریف کوبچانے والا شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہے۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیرداخلہ سب سے بڑا جرائم پیشہ شخص ہے، کوئی جرم نہیں جو وزیرداخلہ نے نہ کیا ہو، آصف زرداری جو پیچھے بیٹھ کر یہ سارا کھیل کھیل رہا ہے دنیا کا مانا ہوا چور ہے، لندن میں بیٹھا ہوا بھگوڑا ملک کے فیصلے کر رہا ہے، وزیراعظم پیسے مانگ رہا ہے مگر لوگ اسے ٹھکرا رہے ہیں، یہ لوگ جب باہر جاتے ہیں تو ان کی ایک ایک بات بتائی جاتی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.