پاکستانی خبریں

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، اسلام آباد پولیس کی ٹیم آج عمران خان کی گرفتاری کی تعمیل کے لیے زمان پارک لاہور پہنچی تھی تاہم پی ٹی آئی کارکن بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچ گئے اور اسلام آباد پولیس کے سامنے مزاحمت کی۔

ایس ایس پی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ نوٹس پر دستخط کرانے گئے تھے، گرفتاری کرنے نہیں، وہاں کارکنوں نے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں، ہم قانونی تقاضے پورے کرنے آئے تھے۔

Related Articles

Back to top button