X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ہمارا مقابلہ معیشت اور بے روزگاری سے ہے کسی سلیکٹر سے نہیں: بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہمارا مقابلہ معیشت اور بے روزگاری سے ہے کسی سلیکٹر سے نہیں، افسوس ہوتا ہے سیلاب متاثرین سے جو مدد کا وعدہ وفاق نے کیا تھا وہ پورا نہیں ہوا، وفاق کو 4.7 بلین کا وعدہ پورا کرنا پڑے گا۔ معاملہ وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا افسوس ہے وفاقی حکومت نے جو مالی مدد کا وعدہ کیا تھا وہ اب تک پورا نہیں کیا جا سکا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، اصل ایشوز حل کرنے ہوں گے، تاریخی مشکلات ہیں اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، خطرات نا ہوں توہم معاشی بحران کو اولین ترجیح دیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہو گا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں، امید ہے ہماری شکایت کا ازلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رقم نہ ملنے کے باعث کسانوں کو پیکج دینے میں تاخیر ہوئی، سندھ حکومت اپنے پیسے سے کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کر رہی ہے، 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو بیج کی مد میں فی ایکڑ 5000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.