X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کا گزشتہ روز کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، عمران خان کی جانب اسلام آباد ہائی کورٹ سے وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی، مران خان کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے 28 فروری کو عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی اور ان کے وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.