X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرین کیلیے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ نادر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر میجر جنرل ریٹائرڈ نادر خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان امن کو سپورٹ کرتا ہے اور مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.