X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار

انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد ، ارشد ، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا گیا۔

کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی اورسرگودھا سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 340 کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.