X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے۔

درخواست شہری محمد جنید نے ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے، جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکا ہے، الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا، توشہ خانہ کے حوالے سے حقائق کو چھپانے پر الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل قرار دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے، جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 12 اپریل کو سماعت کرے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.