X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

توشہ خانہ کیس: عدالت نے عمران خان کو منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو 11 اپریل کو عدالتی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیاہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کیا۔ عمران خان کے طلبی نوٹس پر بنی گالہ کا پتہ درج ہے۔

طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل ساڑھے 8 بجے عدالت حاضر ہوں اور نوٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ حاضر ہو۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس کی آئندہ سماعت 29 اپریل مقرر ہے لیکن الیکشن کمیشن نے عدالتی کارروائی تاخیر کا شکار ہونے کے باعث سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.