X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ہماری حکومت گرانے کی سازش امریکا سے نہیں پاکستان سے شروع ہوئی: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے کی سازش امریکہ سے نہیں پاکستان سے شروع ہوئی اور پی ڈی ایم کے تمام لوگ شامل تھے۔

سابق ویر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت گرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سمجھتے تھے سازش امریکہ سے شروع ہوئی مگر اصل سازش یہاں پر کی گئی، ان لوگوں نے ایک سال کے دوران ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، کورونا کے دوران ہمیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کہا گیا کہ لاک ڈاؤن لگائیں، اگریہ کرتے تو غریب عوام کا کیا ہوتا؟

انہوں نے کہا یہ لوگ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے آئے تھے، 60 فیصد کابینہ ضمانت پر تھی، انہوں نے نیب قانون پاس کر کے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کیے، ہمارے 3 سال میں نیب نے480 ارب روپے ری کو ر کیے، انہوں نے آتے ہی پہلے نیب پر اپنے بندے بٹھائے، انہوں نے ایف آئی اے کو ہمارے اوپر کیسز بنانے پر لگا دیا۔

عمران خان نے کہا راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر بن گیا تو پارلیمنٹ میں اپوزیشن ختم ہوگئی، ابھی توشہ خانہ بھی ختم ہو گا، الیکشن کمیشن نے ان کو خوش کرنے کیلئے مجھ پر کیس کیا تھا، توشہ خانہ کیس کھلوا کر انہوں نے اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، توشہ خانہ کیس میں نواز شریف اور زرداری نے پھنس جانا ہے، انہوں نے جو گاڑیاں چوری کی ہیں وہ بھی ہم سامنے لے کر آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک خطاب میں کہا ہم پر جو پابندی لگی ہے پاکستان کی جمہوریت کی تاریخ میں کبھی نہیں لگی، لوگوں کے گھروں میں گھس کر پولیس نے چادر اور چہاردیواری کا تقدس پامال کیا، ان لوگوں نے نیب سمیت تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے، ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے بجائے ہمارے اوپر جعلی مقدمات بنانے میں مصروف ہیں۔

عمران خان نے الزام عائد کیا مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی، کارکنوں کو لاپتہ کیا گیا، احاطہ عدالت میں مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنے کی سازش کی گئی، احاطہ عدالت میں شبلی فراز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا تھا پاکستان کی بدترین فسطائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، ایک سال پہلے، وہ رات جب ملکی روشنیاں ختم کرکے ایک حکومت مسلط کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو کر اقتدار عوام کو منتقل ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.