نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ناران کے پانچ ماہ سے زائد عرصہ سے بند راستے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیے ہیں۔
این ایچ اے نے تمام راستوں سے برف اور مٹی کے تودے ہٹا دیے ہیں، راستے پانچ ماہ چھ دن سے بند تھے۔
شاہراہِ پر موجود لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر آور گلیشئرز کو کاٹ کر متعلقہ ادارے نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عید کے موقع پر سیاحوں کی متوقع آمد کے پیشِ نظر اپنے سٹاف کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں شدید برفباری کے بعد ناران ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا۔