وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دیدی
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی اب پارلیمنٹ سے متعلق منظوری لی جائے گی۔
علاوہ ازیں کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے عازمین حج کو بلا قرعہ اندازی حج پر بھجوانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس سے قبل تمام سیکریٹریز اور افسران کو باہر بھیج دیا گیا تھا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارآج قومی اسمبلی میں بل پیش کریں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی آج شام چار بجے ہوگا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجربل پیش ایجنڈےمیں شامل ہے، جس میں صدرمملکت کی جانب سے واپس بھجوایا گیاعدالتی اصلاحاتی بل منظور ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے وزارت خزانہ کو 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا تھا اورالیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی 11 اپریل تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔