X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی اب پارلیمنٹ سے متعلق منظوری لی جائے گی۔

علاوہ ازیں کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے عازمین حج کو بلا قرعہ اندازی حج پر بھجوانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس سے قبل تمام سیکریٹریز اور افسران کو باہر بھیج دیا گیا تھا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارآج قومی اسمبلی میں بل پیش کریں گے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی آج شام چار بجے ہوگا۔ سپریم کورٹ پریکٹس اورپروسیجربل پیش ایجنڈےمیں شامل ہے، جس میں صدرمملکت کی جانب سے واپس بھجوایا گیاعدالتی اصلاحاتی بل منظور ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے وزارت خزانہ کو 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا تھا اورالیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی 11 اپریل تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.