X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پنجاب اسمبلی انتخابات: ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے فنڈز فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے۔ حکومت نے انتخابات کے لیے رقم نہیں دی،الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی…

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات کے لیے سیکیورٹی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ سیکیورٹی کی کمی کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے اب تک کی صورتحال سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کیا۔ سپریم کورٹ نے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فنڈز اور سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تو سب تیاریاں مکمل کر لیں گے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے اسپیشل واٹر مارک والا کاغذ استعمال کیا جائے گا۔امیدواروں کی حتمی لسٹ تیار ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کی تیاری کام شروع ہو گا۔ذرائع کے مطابق انتخابی عملے کی بھی ٹریننگ کی جا چکی ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ ہے،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار اور خیبر پختو نخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ ہو گئی،اسی طرح اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.