X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی پی چئیرمین سیکرٹریٹ کی جانب سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کے ذریعے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت لطیف کھوسہ کے حالیہ انٹرویوز اور ان کی مخلوط حکومت پر خاص طور پر عدالتی معاملات پر ن لیگ پر تنقید سے خوش نہیں تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے چئیرمین پی پی بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو پیپلز لائرز فورم کے صدر کے عہدے ہٹا دیا۔

لطیف کھوسہ نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کی حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ بل جو لائے ہیں اس کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے ،اپیل کا حق دینے کیلئے آرٹیکل 184/3 میں ترمیم کرنی پڑے گی، نظرثانی میں وکیل کا حق دینے کیلئے بھی آئینی ترمیم ضروری ہے، قانون سازی کرکے ایسی ترامیم نہیں کی جا سکتیں۔

سینئر قانون دان کاکہناتھا کہ بل عدلیہ کی آزادی کے ماورا ہے، جوقانون سازی کی جا رہی ہے یہ عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔

جو ارکان بنچ کا حصہ ہی نہیں تھے ان کی رائے فیصلے میں کیسے شامل ہو سکتی ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ مریم نواز اور ن لیگ نے ہمیشہ عدلیہ پر حملہ کیا ہے ، پہلے مٹھائیاں بانٹتے ہیں پھر سمجھ آتی ہے فیصلہ خلاف آیا ہے۔جبکہ ۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین قانون اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے حکومتی موقف غلط قرار دے دیا۔

بدھ کو پیپلز پارٹی کے ماہرین قانون نے قومی اسمبلی میں قانون سازی اور یکم مارچ کے فیصلے پر حکومتی موقف کو غلط قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ازخود نوٹس آئینی اختیار ہے، جسے محض قانون سازی سے محدود نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی موثر بہ ماضی بھی نہیں ہوسکتی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ یکم مارچ کا فیصلہ تین دو کا ہے، جو جج بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے وہ اپنی رائے شامل نہیں کر سکتے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 5 ججوں نے تین دو سے فیصلہ سنایا، جو بینچ کا حصہ نہیں ان کی رائے شامل نہیں ہوسکتی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.