X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انتخابات کی تاریخ کیلئے جماعت اسلامی کی قیادت میں اے پی سی کے انعقاد کا فیصلہ

عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر جماعت اسلامی کی میزبانی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے عیدالفطر کے بعد کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ عمران خان اور شہباز شریف کو اے پی سی میں بلانے کےلیے رابطے کے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف کو مدعو کیا جا سکتا ہے جس کے لیے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اے پی سی کا یک نکاتی ایجنڈا عام انتخابات ہو گا۔ اے پی سی میں حکومت کو اکتوبر سے قبل پی ٹی آئی کو مئی کے بعد الیکشن کے لیے رضا مند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ن لیگ سے سعد رفیق اور ایازصادق کو جماعت اسلامی سے معاملات بڑھانے کے لیے پیشرفت کا سگنل مل چکا ہے، اس کے بعد جماعت اسلامی کے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے نامزد وفود سے مزید مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

ان ملاقاتوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تین رکنی کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز چودھری اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید شامل ہیں۔

جماعت اسلامی کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ عید الفطر کے بعد سراج الحق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی تاکہ حکومت میں شامل اتحادیوں کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کہہ چکے ہیں کہ تمام جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، انتخابات کے موضوع پر سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.