X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اپنی درخواست میں مجرم ظاہر جعفر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں۔

اس میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ نور مقدم کو قتل کرنے والے مجرم ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید جبکہ دیگر میں سزائے موت سنائی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.