پاکستانی خبریں

گزشتہ حکومت نے پنجاب کی ترقی کا سفر دانستہ طور پر روکا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پنجاب کی ترقی کا سفردانستہ طور پر روکا، گزشتہ حکومت کے 4 سال میں پنجاب کو نا اہل اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے سپرد کیا گیا، پنجاب کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے روکے رکھا اور وزارت اعلیٰ کے منصب کو وفاق…

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی، اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کیلئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کیلئے لاہور، سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، 3 رکنی کمیٹی آئندہ اجلاس میں منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کرے گی۔

اجلاس کے شرکا سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا، گزشتہ حکومت کے 4 سال میں پنجاب کو نا اہل اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے سپرد کیا گیا، وزارت اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے وہ سالہا سال تاخیر کا شکار رہے۔

Related Articles

Back to top button