X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کچھ بھی ہوجائے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو نہیں ہوں گے: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو نہیں ہوں گے، الیکشن اکٹھے ہوں گے اور اسی سال ہوں گے، الیکشن نگران حکومتوں کے تحت اکٹھے ہوں گے۔ جیسے ہی الیکشن قریب ہوں گے نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی افطار تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ فتنے کو ایک سازش کے تحت اس ملک پر مسلط کیا گیا،فتنے کو لانے میں ایک اوباش ٹولہ بھی ان کے ساتھ تھا ، اس فتنے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہتا تھا خودکشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا ،اس فتنے نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے مشکلات بڑھائیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک مکمل ہو جاتا تو پاکستان کو ایک ایک بلین کیلئے ملکوں کے پائوں نہ پکڑنے پڑتے ، ن لیگ کے دور میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، جب جب اس ملک پر بحران آیا نواز شریف نے بحران سے نکالا۔

رانا ثنااللہ  کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو آج تک انڈیا ہمیں کھا چکا ہوتا ، مارشل لا ءکے ذریعے ملک کو بحران میں دھکیلا گیا ، 2018میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا ۔

رانا ثنااللہ  نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش کی اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا،عنقریب آئی ایم ایف سے بھی معاہدہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا اس ٹولے کے پاس پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی چیز نہیں ،انہوں نے چار سال میں جو کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہماری لگی ہوئی تختیاں اتار اتار کر اپنی تختیاں لگائی گئیں۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.