X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نگراں حکومت کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے: فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی، پنجاب میں 23 اپریل سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

فواد چوپدری نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا ہمیں گارنٹی دی گئی تھی، یعنی ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ عمران خان حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، تو اس کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ستیہ پال ملک کوئی عام آدمی نہیں ہے، انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ پلوامہ واقعہ انڈین ہوم منسٹری یا وزارت خارجہ کی مرضی سے ہوا تو پاکستان کو اس انٹرویو پر واضح ردعمل دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی تھی۔

فواد چودھری نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب میں الیکشن ہونے ہیں، عدالت کے فیصلوں کے مقابلے میں قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، کل اسٹیٹ بینک سے الیکشن کے پیسے ٹرانسفر ہونے ہیں، جو فیصلے عدالتوں میں ہورہے ہیں ،جان بوجھ کر انہیں متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ہر ایم این اے اور ایم پی اے کو نیب کے نوٹسز موصول ہوئے ہیں، آج تحریک انصاف نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے، الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کرنے میں ناکام ہوا ہے اس کا نوٹس لیں، نگران حکومت کو توسیع نہیں دی جا سکتی ہے۔

فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 22 تاریخ کو پنجاب کی نگران حکومت ختم ہو جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اس موقع پر کہا حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے۔

حماد اظہر نے کہا ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے پاکستان کو پیٹرول کی قیمت مہنگی پڑرہی ہے، ایک نااہل حکومت کو پاکستان کے عوام پرمسلط کردیا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.