پاکستانی خبریں

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار خان کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاندانہ گلزار پر الزام ہے کہ وہ ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلا رہی ہیں ،شاندانہ گلزار کے خلاف اسلام آباد کے ایمن تھانہ میں بھی مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈے میں معاونت کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے ذریعے پی ٹی آئی رہنما کو 20 اپریل کو سائبرکرائم ونگ گلبرگ لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button